پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی تنظیمی ڈھانچہ مکمل، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

98

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی،امیر بخش بھٹو ،اعجاز چوہدری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈووکیٹ عطاءاللہ ،عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی نائب صدور مقرر کئے گئے ہیں۔

جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان کو بطور ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ بطور جوائنٹ سیکرٹریز ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے مرکزی تنظیم کے ذمہ داران کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کا کیا گیا ہے۔