اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی‘ عشائیے میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ‘عمران خان نے تمام ممبران کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی …
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان کا نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ،اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی بھی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی‘ عشائیے میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ‘عمران خان نے تمام ممبران کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے عشائیے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی جانب ممبران قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے ۔نامزد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا اپنے اور اتحادی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی سے تعارف کرایا گیا اور ووٹنگ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا ۔فواد چوہدری نے بتایا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے عمل کے لئے چھ سے سات گھنٹے کا عمل ہوگا اس حوالے سے تمام ممبران اسمبلی کو تفصیل سے بریف کیا گیا ہے ۔








