اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی مشکل کے بغیر بجٹ منظور ہوا، آئین کے تحت ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے ، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منطوری کے مو قع …
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی مشکل کے بغیر بجٹ منظور ہوا، آئین کے تحت ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی مشکل کے بغیر بجٹ منظور ہوا، آئین کے تحت ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے ، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منطوری کے مو قع پر نمبرز کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمارے پاس ارکان کی مطلوبہ تعداد تھی۔ انہوں نے کہا کہ 9 ارکان کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں آئے جبکہ 2 خواتین ارکان فلائٹس نہ ملنے سے آ نہ سکیں، اس کے باوجود بجٹ منظوری کے وقت 166 ارکان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے شہباز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر گرفتار کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مائنس کرنا غیر جمہوری عمل ہوگا، چینی سکینڈل کے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اس معاملہ کی تحقیقات کرائیں اور اس میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا۔









