پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مستقبل میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر کو اپنی ترجیح بنا رکھا ہے،اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کے عظیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے، داسو، دیامیر/بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کےلئے فنڈ ریزنگ کے علاوہ بجٹ …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مستقبل میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر کو اپنی ترجیح بنا رکھا ہے،اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کے عظیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے، داسو، دیامیر/بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کےلئے فنڈ ریزنگ کے علاوہ بجٹ میں رقوم مختص کی گئی ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ حکومت نے آبی وسائل کی ترقی کے لئے اپنے ترجیحی اقدامات کے تحت پانی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاکر 220 بلین کا اضافہ کرنے کا آغاز کر دیا ہے، کھالوں کی پختگی کے علاوہ بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیموں کے کمانڈ ایریا کو بڑھا رہی ہے۔ پانی کے تحفظ اور ماہی گیری کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں مہمند ڈیم کے عظیم منصوبے کی تعمیر کا آغاز ایک اہم قدم ہے ۔

مزید خبریں