پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سے رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران تقریباً 65 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں، اقتصادی جائزہ

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سے رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران تقریباً 65 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ دسمبر 2020ءتک یہ تعداد 2 لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ اقتصادی جائزہ برائے سال 2019-20ءکے مطابق 10 بلین ٹرمی سونامی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 سال 2019-20ءسے 2022-23ءآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتوں …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سے رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران تقریباً 65 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ دسمبر 2020ءتک یہ تعداد 2 لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ اقتصادی جائزہ برائے سال 2019-20ءکے مطابق 10 بلین ٹرمی سونامی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 سال 2019-20ءسے 2022-23ءآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کورونا کی وباءکے تناظر میں ملک میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کو روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنانے کیلئے سرسبز تحریک پیکیج کی منظوری دی۔ اس پیکیج کے تحت روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کیلے ملازمتوں کے مواقع کو تقریباً 100 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔