اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، آج مسلم لیگ (ن)، پی پی پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بڑے پن کا ثبوت دیا، عمران خان اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجود رہے، سپیکر کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار …
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، آج مسلم لیگ (ن)، پی پی پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بڑے پن کا ثبوت دیا، عمران خان اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجود رہے، سپیکر کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں، وہ آج ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد قیصر سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے فیصلہ عمران خان کریں گے جبکہ 18 اگست کو عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، اس کے بعد وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی۔








