اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا اور 18 اگست کو وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے، ہم اپوزیشن میں اختلاف کے خواہاں نہیں ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کی قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا اور 18 اگست کو وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے، ہم اپوزیشن میں اختلاف کے خواہاں نہیں ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی طرف سے نیب کورٹ کے باہر اپنایا گیا رویے کی مذمت کرتا ہوں ۔ نواز شریف کی درخواست پر جیل ٹرائل نہیں کیا گیا بلکہ اوپن کورٹ کیس کافیصلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں جانا ہے وہ اپنی لسٹ اسلام آباد انتظامیہ کو فراہم کریں، اگر یہی صورتحال رہی تو جیل ٹرائل پر غور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہو گا، 17 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا جبکہ 18 اگست کو وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے۔








