پاکستان تحریک انصاف کے راہنماءنعیم الحق کی ہفتہ کو بنی گالا میں میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماءنعیم الحق نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ 14اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا، پنجاب اور کے پی کے کے وزراءاعلی کے لئے مشاورت جاری ہے ، فاٹا کے انضمام کے مخالفین کو عوام نے شکست فاش دی ہے،تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگیہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی …

اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماءنعیم الحق نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ 14اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا، پنجاب اور کے پی کے کے وزراءاعلی کے لئے مشاورت جاری ہے ، فاٹا کے انضمام کے مخالفین کو عوام نے شکست فاش دی ہے،تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگیہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے،۔ہفتہ کو بنی گالا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جیسے سیاستدان کی جانب سے منفی سیاست قابل مذمت ہے، وہ بدترین شکست کھا چکے ہیں ان کو اب احساس ہونا چاہیئے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے رابطے مکمل ہو چکے ہیںاور اس بارے میں جلد خوشخبری دیں گے