پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی میں عوام کا تعاون بنیادی عنصر ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی میں عوام کا تعاون بنیادی عنصر ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور حکومت مل کر چل رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اچھے نتائج آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات کا اندازہ ہے، یوں وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے اور بھرپور تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہوکر جیسے وائرس سے بچاﺅ کیلئے آگے بڑھ رہی ہے، بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے۔