پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہتر نتائج کے حصول، ملکی فلاح و بہبود اور اسکی بہتری کے لیے طویل المدتی منصوبے تیار کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہتر نتائج کے حصول، ملکی فلاح و بہبود اور اسکی بہتری کے لیے طویل المدتی منصوبے تیار کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی تو ملک بدترین اقتصادی حالات سمیت متعدد چییلنجز کا سامنا کر رہا تھا لیکن ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ملکی معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے عوام کے سامنے اقتصادی منصوبہ پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکس نیٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن میں ترسیلات زر بھیجنی چاہیئں اور اگر وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تو انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کو بچانے کے لیے موجودہ حکومت نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں جلد ہی بجلی کی قلت پر قابو پا لے گی۔

مزید خبریں