اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار وہ سٹے باز اور مافیاز ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی۔ شوگر مافیا احتساب سے نہیں بچ سکتا خواہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام کا مفاد مقدم ہے۔ عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا اور آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔