پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمان کے تقدس کے لئے ہمیں جمہوری رویوں کو پروان چڑھانا ہے، خورشید شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نتائج فراخدلی سے قبول کئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمان کے تقدس کے لئے ہمیں جمہوری رویوں کو پروان چڑھانا ہے، خورشید شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نتائج فراخدلی سے قبول کئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں فہم و فراست سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے قائل کیا کہ پارلیمنٹ کے اندر کردار ادا کریں، خورشید شاہ نے جو باتیں کیں وہ جمہوریت ہے، انہوں نے فراخدلی سے نتائج قبول کئے، یہ سیاسی فہم و فراست ہے، ہمیں پارلیمان کے تقدس کے لئے ان رویوں کو پروان چڑھانا ہے، خورشید شاہ اپوزیشن کے مختلف دھڑوں کو ساتھ لے کر چلے، اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج ایک اہم دن ہے، آپ کا انتخاب کوئی عام واقعہ نہیں ہے، ایم کیو ایم، بی این پی، بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ (ق)، جمہوری وطن پارٹی اور آزاد، جی ڈی اے نے ساتھ دیا۔