پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات شفاف ترین ہوئے، پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کرسی نہیں بلکہ مشن اہم ہے اور ہم اپنے اسی مشن …

اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات شفاف ترین ہوئے، پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کرسی نہیں بلکہ مشن اہم ہے اور ہم اپنے اسی مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں عوام نے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب ہم نے 4 حلقے کھولنے کی بات کی تو کہا گیا کہ جمہوریت کو چلنے دیں لیکن ہمارے قائد عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جس حلقے میں بھی کسی کو کوئی شک ہے ہم اس حلقے کو کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کام کرنا شروع کیا تو اس کے ناخن کاٹنے کی بات کی گئی اور الیکشن کمیشن نے اپنا کام کیا تو اوقات سے زیادہ اختیارات کی بات ہوئی جو غیر مناسب ہے۔