اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و رکن قو می اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم وفاق کی سب اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے، ہم نئے پاکستان کے لئے پر عزم ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد پائیدار نہیں ہو گا۔ بدھ کو اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و رکن قو می اسمبلی شاہ محمود قریشی کی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و رکن قو می اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم وفاق کی سب اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے، ہم نئے پاکستان کے لئے پر عزم ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد پائیدار نہیں ہو گا۔ بدھ کو اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے۔ شہباز شریف پر بطور امیدوار وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے بعض اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مجھے دونوں جماعتوں کے درمیان خیلج بڑھتا ہوا نظر آرہاہے، ابتدا سے ہی دونو ںجماعتوں میں اختلاف سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا بڑا حوصلہ ہوگا اگر وہ آج سپیکر کے امیدوار سید خورشید شاہ کو ووٹ دیں گے۔








