پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی سوڈان کے سفیر تاج الدین الہادی سے گفتگو

78

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کا تحریک انصاف سے رابطوں کا تسلسل جاری ہے، تحریک انصاف سوڈان اور پاکستان کے مابین کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سوڈان کے سفیر تاج الدین الہادی کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد اور ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سوڈان کی حکمران جماعت کی جانب سے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد کو دورہ سوڈان کی دعوت دی گئی اور وفاقی حکومت سنبھالنے پر تحریک انصاف کی قیادت کو مبارکباد دی اور چیئرمین عمران خان کی قیادت میں قائم مرکزی حکومت کے لئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہاربھی کیاگیا۔ اس موقع پر سوڈان کے سفیر نے کہاکہ نیشنل کانگرس پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ روابط کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے،چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت سوڈان کا دورہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور نیشنل کانگرس پارٹی کے مابین روابط سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو تقویت ملے گی۔ حکومتی و عوامی سطح پر روابط سے علوم و تجربات کے تبادلے کا نادر موقع میسر آئے گا۔ اس موقع پر ارشد داد نے کہا کہمرکزی سیکرٹریٹ تشریف لانے اور دورہ سوڈان کی دعوت دینے پر سفیرِ سوڈان اور نیشنل کانگرس پارٹی کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سوڈان اور پاکستان کے مابین کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نیشنل کانگرس پارٹی سے تحریک انصاف کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانگرس پارٹی کیساتھ تعلقات میں سرگرمی اور فعالیت کیلئے دوطرفہ اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے نیشنل کانگرس پارٹی کی قیادت کیلئے نیک تمناو¿ں اور جذبات کا اظہار بھی کیا۔