پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان کی خدمت کے عہدے کے لئے مجھے نامزد کیا گیا،کوشش ہوگی کہ عوام کی خدمت کر سکوں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ عوام کی بہتر …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان کی خدمت کے عہدے کے لئے مجھے نامزد کیا گیا،کوشش ہوگی کہ عوام کی خدمت کر سکوں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ عوام کی بہتر خدمت کر سکوں اور انصاف کو ان کی دہلیز تک پہنچا سکوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس مدینہ کی ریاست کا کہا ہے اس کے لئے کوششیں کریں گے۔ وزیراعظم میرے چیئرمین ہیں اور رہیں گے۔ آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کابینہ کی مدد کروں گا، کسی ایک پارٹی کا صدر نہیں ہوں گا، بچے بوڑھے سب کا صدر ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے کوشش کروں گا۔ صدر کا عہدہ غیر سیاسی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کابینہ جس راستہ پر چل رہی ہے آئینی حدود میں رہ کر اس کی مدد کروں گا، قوم کو تبدیلی کے لئے تیار کیا، اب تبدیلی آ گئی ہے۔ ایوان صدر میں خاموشی نہیں، فعال کردار ادا کروں گا۔

مزید خبریں