اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)ریاست مدینہ کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتہائی غریب، یتیم، بیواﺅں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد سمیت کمزور طبقات کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تقریباً 200 ارب روپے مالیت کا حامل سب سے بڑے ”احساس“ پروگرام کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ¿ امتیاز ہے، اس پروگرام کے تحت 80,000 مستحق …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پروگرام کے بارے میں ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)ریاست مدینہ کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتہائی غریب، یتیم، بیواﺅں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد سمیت کمزور طبقات کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تقریباً 200 ارب روپے مالیت کا حامل سب سے بڑے ”احساس“ پروگرام کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ¿ امتیاز ہے، اس پروگرام کے تحت 80,000 مستحق لوگوں کو ہر مہینے بلا سود قرضے، 60 لاکھ خواتین کو ان کے اپنے سیونگ اکاﺅنٹ میں وظائف کی فراہمی اور موبائل فون تک رسائی،500 کفالت مراکز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فری آن لائن کورسز کی سہولت، معذور افراط کو وہیل چیئر اور سننے کے آلات فراہم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ”نئے پاکستان کا غریب دوست پروگرام احساس“ کے عنوان سے 27 مارچ کو شروع ہونے والے اس پروگرام کا مقصد معاشرے میںعدم مساوات میں کمی، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری اور پسماندہ اضلاع کی ترقی ہے‘ ’احساس‘ کی تخفیف غربت حکمت عملی کے چار بنیادی ستون ہیں اور یہ 115 پالیسی اقدامات پر مشتمل ہے۔








