پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی مختلف وفود سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے انتظامی ڈھانچہ کی اصلاح ناگزیر ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اس حوالہ سے شب و روز محنت میں مصروف ہیں، تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت اور اس کے منشور کی افادیت کے …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے انتظامی ڈھانچہ کی اصلاح ناگزیر ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اس حوالہ سے شب و روز محنت میں مصروف ہیں، تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت اور اس کے منشور کی افادیت کے پیش نظر حزب مخالف رائے عامہ کو تقسیم کرنے اور اصلاح کی جانب پیش قدمی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے، عمران خان قوم کو بحرانی کیفیت سے نکال کر خود انحصاری و ترقی کی راہ پر ڈالنے کی مکمل استعداد رکھتے ہیں۔ کسی ہتھکنڈے سے مرعوب ہوں گے نہ ہی مخالفین کی چیرہ دستیوں سے عاجز آکر پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی شکل دینے کے بنیادی ہدف سے دستبرادر ہوں گے، پارلیمان کی بالادستی کی مالا جھپنے والے سازشیں ترک کرکے ذمہ دارانہ سیاسی روش اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام کی سربراہی میں ضلع چکوال سے وفد کی مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ضلع چکوال کے تنظیمی و عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے خواتین رہنماو¿ں کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نیلوفر بختیار کی سربراہی میں مرکزی سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں تنظیم سازی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔