اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،عمران خان کے پی کے اور پنجاب میں جس پر ہاتھ رکھیں گے پوری پارٹی تسلیم کرے گی، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،عمران خان کپتان ہےں اور میں نائب کپتان ہوں،جو عناصر پی ٹی آئی کے ویژن کے …
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،عمران خان کے پی کے اور پنجاب میں جس پر ہاتھ رکھیں گے پوری پارٹی تسلیم کرے گی، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،عمران خان کپتان ہےں اور میں نائب کپتان ہوں،جو عناصر پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق نہیں میں ان کا مقابلہ کروں گا،پنجاب میں ہم نمبرز گیم میں ن لیگ سے آگے جا چکے ہیں،پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے واضح امکانات پیدا ہو گئے ہیں،مرکز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج میری سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات ہوئی،2013 اور 2018کے الیکشن میں دن اور رات کا فرق تھا،مبصرین نے انتخابات کی شفافیت کو درست اور جمہوری قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ سب اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی کے بائیکاٹ کی مولانا فضل الرحمان کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ،یہ مثبت فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا ہے ،عمران خان کے خطاب کی پذیرائی ہوئی اور مخالفین نے بھی تسلیم کیا،عمران خان جلد حلف اٹھائیں گے ،مرکز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے ،خیبر پختونخوا میں ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی، وہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں








