پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمان کا ایک لازمی حصہ ہے اور پی ٹی آئی حزب اختلاف کی اپوزیشن اور تنقید کے حق کا احترام کرتی ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمان کا ایک لازمی حصہ ہے اور پی ٹی آئی حزب اختلاف کی اپوزیشن اور تنقید کے حق کا احترام کرتی ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں دی جانے والی مثبت تجاویز کو اہمیت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد ہوئے اور فافن سمیت یورپی یونین، دولت مشترکہ، قومی اور بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے بھی ان انتخابات کے شفاف ہونے کی توثیق کی گئی ہے۔