اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ عمران خان کے تائید کنندہ میں شیخ رشید احمد اور تجویز کنندہ …
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ عمران خان کے تائید کنندہ میں شیخ رشید احمد اور تجویز کنندہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی فخر امام کا نام شامل ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جمع کرائے گئے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل (کل) جمعرات کو تین بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔ اس منصب کیلئے مزید کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔








