پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی کی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر کارکنان کو مبارک باد

91

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی نے پوری قوم خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو کامیابی کا ایک سال پوراہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ قوم آج وزیراعظم کے تاریخی دورہ امریکا اور انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کررہی ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نے پوری دنیا کو باورکروایا ہے کہ پاکستانی محتاج اور لاچار نہیں توانا، غیرت مند اور باوقار قوم ہیں، واشنگٹن میں امریکی قیادت سے ملاقاتوں میں اللہ پاک نے وزیراعظم کو ہر لحاظ سے سرخرو کیا۔