پاکستان تحریک انصا ف کے ترجمان فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصا ف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا آئندہ 48 گھنٹوں میں اعلان کر دیا جائے گا، پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے، وزیراعظم کیلئے ووٹوں کی تعداد 180سے بھی زائد ہوجائے گی، عمران خان نے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان ایوان کو …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصا ف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا آئندہ 48 گھنٹوں میں اعلان کر دیا جائے گا، پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے، وزیراعظم کیلئے ووٹوں کی تعداد 180سے بھی زائد ہوجائے گی، عمران خان نے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان ایوان کو ہر معاملے پر جوابدہ ہوں گے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کیا جارہا ہے۔جس کے پیش نظر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا گیاہے۔فواد چودھری نے کہا کہ اسپیکر کیلئے 180ووٹ ہوجائیں گے۔جبکہ وزیراعظم کیلئے ووٹوں کی تعداد 180سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ تحریک انصاف کے پاس ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے۔