پاکستان تخفیف غربت فنڈ کے تحت اب تک صحت، تعلیم، پانی اور انفراسٹرکچر کے 38 ہزار 900 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں ، اقتصادی سروے

134
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان تخفیف غربت فنڈ (پی پی اے ایف) کے تحت اب تک صحت، تعلیم، پانی اور انفراسٹرکچر کے 38 ہزار 900 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران 3 لاکھ 65 ہزار 408 قرضے دیئے گئے جن کی مالیت 14 ارب 93 کروڑ روپے ہے۔

جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق پی پی اے ایف کے تحت دیئے گئے سود سے پاک قرض پروگرام کے تحت قرضوں میں 62 فیصد خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کیلئے دیئے گئے۔