پاکستان ترکی علاقائی مشاورت کے پہلے سیشن کا انعقاد

82
APP02-18 ISLAMABAD: MAY 18 – Pakistan Turkey Political Consultation at Directors General Level in Ministry of Foreign Affairs. APP photo by Javed Qureshi

پاکستان ترکی علاقائی مشاورت کے پہلے سیشن کا انعقاد
ڈائریکٹرجنرل فضلی کورمن نے ترک وفد جبکہ ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان ترکی علاقائی مشاورت کا پہلا سیشن جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹرجنرل (جنوبی ایشیائ) فضلی کورمن نے ترک وفد جبکہ ڈائریکٹر جنرل(افغانستان،ایران،ترکی)منصور احمد خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں برادر ملکوں کے مابین ادارہ جاتی تبادلوں کو مستحکم بنانے کی غرض سے جاری عمل اور علاقائی صورتحال زیر بحث لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تبادلے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ہمارے قریبی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے نئی راہیں فراہم کر ینگے۔ دونوں ملکوں کے مابین پاک ترکی اعلیٰ سطح کے سٹرٹیجک کواپریشن کونسل(ایچ ایل ایس سی سی)کے فریم ورک کے اندر سیاسی تعاون سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کے افتتاحی سیشن بھی منعقد ہوئے۔