اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فاشسٹ بھارتی قیادت کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عراق کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کے حوالے سے تمام بین الاقوامی فورموں پر عراق کی مسلسل حمایت کی توقع رکھتا ہے۔ انہوں …
پاکستان تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کے حوالے سے تمام بین الاقوامی فورموں پر عراق کی مسلسل حمایت کی توقع رکھتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فاشسٹ بھارتی قیادت کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عراق کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کے حوالے سے تمام بین الاقوامی فورموں پر عراق کی مسلسل حمایت کی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات عراق کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر علی یاسین الرحمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ حمودی کے جولائی 2019ء میں کشمیر کے دورے کی بھی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخی رشتوں کی مضبوط بنیادوں پر قریبی اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عراق کی خود مختاری، سیاسی یکجہتی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس نے عراق میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے مظالم اور دہشت گردی کی کاروائیوں کی بھر پور مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن و آشتی کی کوششوں میں عراق کی حکومت اور عراق کے عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور اپنے مالیاتی منتظمین، انجینئرز، آٹی ماہرین، ڈاکٹروں اور طبی عملے کے علاوہ ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت کو تمعیر نو کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے عراق بھجوانے کی پیش کش کی۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو پاکستان میں سفارتی مدت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کاوشوں اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے ان کی اصولی حمایت کو سراہا ۔سفیر نے شاندار مہمان نوازی اور پاکستان میں خوشگوار قیام کے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔








