پاکستان جرمنی سے پارلیمانی و اقتصادی روابط کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی جرمنی کے سفیرسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان جرمنی کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی روابط کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے، دونوں ممالک اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان عالمی امن و خوشحالی کے لیے …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان جرمنی کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی روابط کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے، دونوں ممالک اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان عالمی امن و خوشحالی کے لیے ہمیشہ دنیا کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وہ جمعرات کو جرمنی کے سفیرڈاکٹر شیلگک سٹیفن برنہارڈ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جر منی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان جرمنی کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی روابط کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے، پاکستان اور جرمنی اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان عالمی امن و خوشحالی کے لیے ہمیشہ دنیا کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں۔ دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونو ںممالک کی عوام کو قریب لانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔