اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈوفیڈریشن نے قیصر خان کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے منگولیا یا ازبکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو 2018ءمیں ارجنٹینا میں …
پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قیصر خان کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے لئے منگولیا یا ازبکستان بھیجنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈوفیڈریشن نے قیصر خان کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے منگولیا یا ازبکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو 2018ءمیں ارجنٹینا میں ہونے والے یوتھ اولمپکس کے لئے تیار کیا ہے۔ یوتھ اولمپکس گیم کے کوالیفائنگ راﺅنڈ جنوری سے جولائی 2018ءتک ہوں گے جس میں قیصر خان شرکت کریں گے۔








