پاکستان جوڈو فیڈریشن کا وفد 23اگست کو ہنگری روانہ ہو گا

89

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کا دو رکنی وفد کانگریس اجلاس میں شرکت کے لئے 23اگست کو ہنگری روانہ ہو گا۔فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کوآردینیٹر مسعود احمد خان کے مطابق کانگریس اجلاس 25اگست کو ہنگری میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے وفود شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم اور نائب صدر مسعود احمدخان کریں گے۔