اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کیلئے درست سمت میں گامزن ہے۔ ڈاکٹر سجاد کریم جو کہ یورپی پارلیمنٹ میں بطور ساﺅتھ ایشیاءٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے کمیٹی کو قائل کیا کہ پاکستانی وفد کے ساتھ بات چیت کرکے ان کے موقف کو سنا جائے۔ وفد کی قیادت وزیر …
پاکستان جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کیلئے درست سمت میں گامزن ہے، رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کیلئے درست سمت میں گامزن ہے۔ ڈاکٹر سجاد کریم جو کہ یورپی پارلیمنٹ میں بطور ساﺅتھ ایشیاءٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے کمیٹی کو قائل کیا کہ پاکستانی وفد کے ساتھ بات چیت کرکے ان کے موقف کو سنا جائے۔ وفد کی قیادت وزیر دفاع خرم دستگیر خان کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹ شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی ہیں۔ برسلز سے جاری بیان کے مطابق سجاد کریم نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا اور جی ایس پی پلس کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان نے اس پر عملدرآمد کے حوالہ سے موثر اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ مزید اقدامات اٹھانے کی بھی ضرورت ہے۔







