پاکستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں مہاجرین کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے، وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں مہاجرین کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے، پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین گذشتہ 40 سال سے قیام پذیر ہیں، افغان مہاجرین سمیت دیگر مہاجرین کو بے پناہ مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے، مہاجرین کے دکھ درد اور مسائل کو پاکستان سے …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں مہاجرین کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے، پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین گذشتہ 40 سال سے قیام پذیر ہیں، افغان مہاجرین سمیت دیگر مہاجرین کو بے پناہ مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے، مہاجرین کے دکھ درد اور مسائل کو پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کے باوجود مہاجرین بارے کوئی کمپرومائز نہیں کیا، دنیا کو ان مہاجرین کا احساس ہونا چاہئے، کیا ان مہاجرین کی مدد کرنا صرف میزبان ملک یا یو این ایچ سی آر کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply