ٹانٹن ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز (کل) اتوار کو سمرسیٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز کے بعد گرین شرٹس 18 اور 20 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔