پاکستان دہشت گرد تنظیم فتح اﷲ گولن کے حوالہ سے ترکی کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گرد تنظیم کی جانب سے درپیش خطرات کے خاتمہ کیلئے ترکی کے ہر اقدام کی بھرپور معاونت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام پیغام، ترکی کے ”جمہوریت اور قومی دن” کے موقع پر اظہار یکجہتی

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح اﷲ گولن دہشت گرد تنظیم کے حوالہ سے ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور فتح اﷲ گولن دہشت گرد تنظیم (ایف ای ٹی او) کی جانب سے ترکی کو درپیش خطرات کے خاتمہ کیلئے ترکی کے …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح اﷲ گولن دہشت گرد تنظیم کے حوالہ سے ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور فتح اﷲ گولن دہشت گرد تنظیم (ایف ای ٹی او) کی جانب سے ترکی کو درپیش خطرات کے خاتمہ کیلئے ترکی کے ہر اقدام کی بھرپور معاونت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ترکی کے ”جمہوریت اور قومی دن” کے موقع پر اظہار یکجہتی کیا۔ یہ دن 2016ء کے شہداء کی یاد میں15 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چار سال قبل آج کے دن ترک عوام نے اپنی روایتی مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور ترکی کے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں کو نشانہ بنانے والی قوتوں کو بہادری اور دلیری سے شکست دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 15 جولائی 2016ء کو انسانی جذبہ اور ہمت کا بھرپور مظاہرہ دراصل دنیا بھر کے کروڑوں افراد کیلئے متاثر کن تھا جس کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایک صدی قبل ہمارے آبائو اجداد نے بھی اپنے ترک بھائیوں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا تھا، اسی طرح 15 جولائی 2016ء کے روز بھی پاکستان کے عوام نے اپنے ترک بھائیوں کی بہادری کے عمل میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے اس دن یک زبان ہو کر ترکی کے امن، جمہوریت اور استحکام کے خلاف کئے گئے اقدامات کی بھرپور مخالفت کی اور اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ترک بھائیوں کی جانب سے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں کی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیسا کہ ہماری دونوں اقوام کی روایات ہیں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امن، خوشحالی اور روشن مستقبل اور تابناک ماضی کے حوالہ سے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکی کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے روشن مستقبل، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید خبریں