پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا تجارت، اقتصادی، سائنسی و تکنیکی تعاون بارے 8واں اجلاس دوسرے دن بھی جاری

160
پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا تجارت، اقتصادی، سائنسی و تکنیکی تعاون بارے 8واں اجلاس دوسرے دن بھی جاری

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے بارے میں پاکستانی-روسی بین الحکومتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے دوسرے دن دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تکنیکی مشاورت کی۔ دونوں اطراف نے ان اجلاسوں کے پروٹوکول کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس مسودہ پروٹوکول پر (کل )جمعہ کو ہونے والے پاک ۔روس بین الحکومتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کے مکمل اجلاس میں معاہدے ہوں گے اور طے پانے والے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔اس مشاورت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون کی سطح کو بڑھانا ہے۔

دونوں اطراف نے جاری مشاورت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ روس نے کہاہے کہ مختلف شعبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جو پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔