وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے سویڈش سفیر ہنرک پیرسن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے سویڈش سفیر ہنرک پیرسن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے سویڈش سفیر ہنرک پیرسن کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے یہاں جمعرات کو ملاقات کی۔وفد میں سوئیڈن کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کےنمائندگان شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیالات کیا گیا۔ وفاقی وزیرنےپاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں ہونےوالےاقدامات سےوفد کوآگاہ کیا۔ سید امین الحق نے کہا سویڈن سمیت تمام یورپی ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان اپنے ٹیلنٹ، اکثریتی نوجوان آبادی اوربیرونی سرمایہ کاری کا مرکز ہے، دنیا بھرمیں پاکستان کو برانڈ کےطورپرمتعارف کروانےکیلئے اقدامات کررہے ہیں، آئی ٹی و ٹیلی کام شعبوں میں سوئیڈن کمپنیزکے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئےتیارہیں۔

سویڈش وفد نے صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجیزکےاستعمال پرتجاویز پیش کیں۔ وفد نے کہا مصنوعی ذہانت کےاستعمال سےماحولیات تبدیلیوں اور غذائی قلت پرقابوپایا جاسکتا ہے۔سویڈش سفیر ہنرک پیرسن نے پاکستان کی آٹی وٹیلی کام کمپنیزکو سویڈن میں روڈ شو کی دعوت بھی دی۔سفیر نے کہا کہ خواہش ہےدونوں ممالک کے مابین دیگر شعبوں کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کا فروغ ہو۔

وفد نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مختلف منصوبوں اور اقدامات پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکریٹری انچارج محسن مشتاق، مسزعائشہ حمیرا، سید جنید امام، جواد شیرازی شریک تھے۔