مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کیا، اختیار ولی خان

وزیراعظم کےکوآرڈینیٹر برائے اطلاعات وامور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات میں بھی ہمیشہ ملک کو مضبوط بنانے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کیا ہے۔پیر کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ان کی جماعت نے قومی مفادات اور ملکی استحکام کو ترجیح …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کےکوآرڈینیٹر برائے اطلاعات وامور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات میں بھی ہمیشہ ملک کو مضبوط بنانے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کیا ہے۔پیر کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ان کی جماعت نے قومی مفادات اور ملکی استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اداروں کے درمیان تعاون ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں اختیار ولی خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ ملک کے معاشی اور سیاسی استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔