وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سمیت عوامی مفاد کے اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے پر ہر رکن پارلیمنٹ کے ووٹ کی اہمیت برابر ہے۔
عقیل ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی مفاد کے اقدامات میں کردار ادا کرنے کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سمیت عوامی مفاد کے اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے پر ہر رکن پارلیمنٹ کے ووٹ کی اہمیت برابر ہے۔
نئے صوبوں کے قیام سےمتعلق کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔انہوں نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام میں درپیش قانونی اور انتظامی پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کیا۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ دستیاب ہے۔







