پاکستان ریلویز ایف ڈبلیو اوکے ساتھ مل کر ملک کی بہتر خدمت کرے گا،ادارے نے پاکستان ریلویز کے ساتھ بی او ٹی کی بنیاد پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وفاقی وزیر ریلوے

115
APP01-12 ISLAMABAD: September 12 – DG FWO Maj. Gen. Inam Haider Malik called on Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed at Ministry of Railways. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ایف ڈبلیو اوکے ساتھ مل کر ملک کی بہتر سے بہتر خدمت کرے گا، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے پاکستان ریلویز کے ساتھ بلڈ آپریٹ ٹرانسفر ( بی او ٹی) کی بنیاد پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم گوادر، کوئٹہ کا نیا سیکشن سٹینڈرڈ گیج پر بنانا چاہتے ہیں اور کوئٹہ تفتان سیکشن کو سٹینڈرڈ گیج میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک زائرین کے لئے ایک محفوظ سفری سہولت ہوگی۔ کراچی پشاور سیکشن پر سٹینڈرڈ گیج میں ایک نئی الائنمنٹ بنائی جائے گی، کالووال پنڈوڑہ ٹریک الائنمنٹ کو بھی سیدھا کیا جائے گا جس کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کا سفر دو سے اڑھائی گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لئی پر ایکسپریس وے کے قیام کے لئے ایف ڈبلیو بی او ٹی کی بنیاد پر اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔