پاکستان ریلویز کی لائنوں پر موجود پلوں کی انسپکشن کو مزید بہترکیاجائے‘ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلویز کی لائنوں پر موجود پلوں کی انسپکشن کو مزیدبہترکیاجائے‘ جن پلوں کی انسپکشن سال میں ایک یا دوبار ہوتی تھی اب ان کی انسپکشن سال میں تین بار ہوگی‘ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستان ریلویز کی لائنوں پر موجود پلوں کی انسپکشن کو مزیدبہترکیاجائے اورجن پلوں کی انسپکشن سال میں ایک یا دوبار ہوتی تھی اب ان کی …

پاکستان ریلویز کی لائنوں پر موجود پلوں کی انسپکشن کو مزیدبہترکیاجائے‘ جن پلوں کی انسپکشن سال میں ایک یا دوبار ہوتی تھی اب ان کی انسپکشن سال میں تین بار ہوگی‘ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستان ریلویز کی لائنوں پر موجود پلوں کی انسپکشن کو مزیدبہترکیاجائے اورجن پلوں کی انسپکشن سال میں ایک یا دوبار ہوتی تھی اب ان کی انسپکشن سال میں تین بار ہوگی ۔یہ ہدایات وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے سیفٹی کے حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہورمیں منعقدہ ایک اجلاس میں دیں۔ایڈیشنل جنرل منیجرانفرااسٹرکچرہمایوں رشید نے ریلوے کی تمام لائنوں پر دس ہزار سے زائد پلوں کی سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستان ریلویز پلوں کی انسپکشن کو ماڈرنائزکرے اور انسپکشن کے لیے کم وزن والی موٹر ٹرالیاں خریدی جائیں۔زیرزمین اورپانی کے اندرپل کی مضبوطی جانچنے کے لیے آلے خریدے جائیں جو آلات فوری ضرورت کے ہیں وہ ریلوے کے فنڈسے خریدے جائیں اورنئی ٹیکنالوجی کے لیے جو آلات درکار ہیں ان کی خریداری کے لیے پی سی ون تیار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پلوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ ان کی عمر بڑھانے پر بھی غور کیاجائے اور اس کے لیے طریقہ کاراورتکنیک پر رپورٹ جلدازجلدپیش کی جائے۔

Leave a Reply