پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے،محمد حنیف عباسی

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔

وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے،

شالیمار ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس کی سروس کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدر آباد سیکشن اور پنڈی تا لاہور ٹریک کو بھی مرحلہ وار ٹھیک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے پاکستان ریلوے ایک اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے۔

مزید خبریں