لاہور۔1جنوری (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے کراچی -لاہور براستہ مین لائن ملتان،فیصل آباد کے درمیان چلنے والی(27Up)شالیمار ایکسپریس کے کراچی سےروانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔نئے اوقات کار کے مطابق8جنوری 2024سے یہ ٹرین کراچی کینٹ سے صبح 6بجکر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔یاد رہے اس سے پہلے یہ ٹرین صبح 7بجکر 30منٹ پر روانہ ہوتی ہے۔