22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ریلوے کی جانب سے سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کے روٹس...

پاکستان ریلوے کی جانب سے سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کے روٹس اور شیڈول میں تبدیلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث سبک خرام 103-اپ، اسلام آباد ایکسپریس 107-اپ اور سیالکوٹ ایکسپریس 171-اپ/172-ڈائون منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ گرین لائن 5-اپ کو لاہور تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح تیزگام 7-اپ، تیزگام 8-ڈائون، جعفر ایکسپریس 40-ڈائون، عوام ایکسپریس 14-ڈائون، گرین لائن 6-ڈائون اور رحمان بابا ایکسپریس 48-ڈائون کے روٹس تبدیل کر کے انہیں متبادل راستوں سے روانہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس اور سیالکوٹ ایکسپریس کے تمام مسافروں کو کرایوں کی واپسی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ لاہور سے راولپنڈی/مارگلہ جانے والے گرین لائن 5-اپ کے مسافروں کو تیزگام 7-اپ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاہم یہ ٹرین براستہ شاہدرہ، سانگلہ ہل، شاہین آباد اور سرگودھا کے راستے راولپنڈی پہنچے گی۔مزید بتایا گیا کہ تیزگام 8-ڈائون، جعفر ایکسپریس 40-ڈائون، عوام ایکسپریس 14-ڈائون، گرین لائن 6-ڈائون اور رحمان بابا ایکسپریس 48-ڈائون کو براستہ لالہ موسی، سرگودھا، شاہین آباد، فیصل آباد اور شورکوٹ سے خانیوال پہنچایا جائے گا۔

اسی طرح کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل 1-اپ کو بھی لاہور، شاہدرہ، شیخوپورہ، شاہین آباد، سرگودھا اور ملکوال کے راستے لالہ موسی سے پشاور پہنچایا جائے گا۔مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور سے شٹل ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔ ایک شٹل ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال تیزگام 8-ڈائون اور جعفر ایکسپریس 40-ڈائون کے مسافروں کو خانیوال پہنچائے گی جبکہ دوسری شٹل ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال عوام ایکسپریس 14-ڈائون اور گرین لائن 6-ڈائون کے مسافروں کو خانیوال پہنچائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جانے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ راستے سے کراچی پہنچیں گی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے پیسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ سٹیشن پر ہمہ وقت موجود رہے گا۔مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ مزید رہنمائی اور تازہ اپ ڈیٹس کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں