لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر بروز جمعہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم نومبرجبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر ،دوسرا 8 نومبر اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائیگا ۔میچز کے انعقاد کیلئے راولپنڈی سٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔