اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاک بائی سائیکل ڈاٹ کام کے تعاون سے یکم نومبر کو اسلام آباد سے مری تک سائیکل ریس کا انعقاد کرے گی جس کے انتظامات مکمل کر لئےے گئے ہیں ۔ ایونٹ میں افعانستان کی ٹیم بھی شرکت کرے گی تاہم انہیں تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرانتظام اورپاک بائی سائیکل ڈاٹ کام کے تعاون سے اسلام آباد سے مری تک سائیکل ریس کا انعقاد یکم نومبر کو کیا جارہا ہےجس میں چاروں صوبوں ‘اسلام آباد اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس شرکت کریں گےاس کے علاوہ اوپن کٹیگری میں سائیکلنگ کے کھلاڑی بھی شریک ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں افعانستان سائیکلنگ ٹیم بھی شرکت کرے گیا ان کے پاسپورٹ سفارتخانے میں جمع کرا دیئے ہیں اور تاحال انہیں ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں ۔بائی سائیکل ڈاٹ کام نے ایونٹ کے لیے ایک لاکھ روپے کے انعامات دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا افتتاح چیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کریں گے۔ایونٹ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوکر مری میں اختتام پزیر ہوگی۔ مری میں پی ٹی آئی کے ایم پی میجر ریٹائرڈ محمد لتاسب ستی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی اور روالپنڈی سائیکلنگ ایوسی ایشن کے ممران کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے لیے بطور مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو مدعو کیا گیا ہے وہ کھلاڑیوں میں ٹرافی اورنقد انعامات تقسیم کریں گی ے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گزشتہ سات ماہ سے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہی ہیں تاہم کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کی وجہ سے ہم نے بھی قومی ایونٹ کو ترتیب دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے فیڈریشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اوراس حوالے سے تمام یونٹس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔