پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تین ٹیکنیکل عہدیداران کمیشنر کورس کے لیے ازبکستان روانہ

164
Pakistan Cycling Federation
Pakistan Cycling Federation

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تین ٹیکنیکل عہدیداران کمیشنر کورس کے لیے ازبکستان روانہ ہو گئے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فیڈریشن کے تین ٹیکنیکل عہدیداران بیرسٹر عدنان احسن خان، ہارون جنرل اور سرمد شہاب 26 سے 29 جنوری 2023 کو ازبکستان ریجن میں طے شدہ بی ایک ایکس یو سی آئی نیشنل ایلیٹ کمیشنر کورس میں حصہ لینے کے لیے ازبکستان روانہ ہو گئے۔

پاکستان سائیکلنگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ پی سی ایف کے ٹیکنیکل آفیشلز بی ایم ایکس ڈسپلن کی تربیت حاصل کریں گے۔ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کی قیادت میں موجودہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے اپنے بارہ سال کے عرصہ دس سے زائد سائیکلنگ کمشنرز نے یو سی آئی کورسز کئےاس کے علاوہ درجنوں مرد اور خواتین کھلاڑیوں یو سی آئی ٹریننگ کیمپس میں کوالیفائی ہوئے اور یہ سب کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص سائیکلنگ کے لیے اظہر علی شاہ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ہوا۔