پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے رمی کی اور شیطان کو کنکریاں ماریں

207

منیٰ۔16جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اتوار کو ررمی کی اور شیطان کو کنکریاں ماریں ۔

عازمین حج نے مزدلفہ پہنچ کر رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں پہنچے جہاں پہلے روز انہوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوائے اور احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔

حجاج مزید تین دن تک منیٰ میں قیام کریں گے ۔ ۔بیت اللہ کے طواف زیارت اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل ہو جائیں گے