سیالکوٹ۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال عالمی یوم جذام (کوڑھ)جنوری کے آخری اتوار کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ جذام کے موذی مرض کی طرف مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ ان میں یہ احساس بیدار کرنا کہ جذام کی بیماری کے علاج کے سلسلے میں لوگوں میں کس حد شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
اِسی ضرورت کے پیشِ نظر 1953 میں جذام کا عالمی دن منانے کا آغاز ہوا تھا۔ جذام (کوڑھ) کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور صحت کے اداروں ،تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو جذام کی بیماری اور اس کے علاج معالجہ سمیت سماجی اور نفسیاتی پہلووں سے روشناس کرایا جا سکے۔