اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گا۔
اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و نجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ماہرین ماحولیات و جنگلات کی اہمیت و افادیت اجاگر کریں گے ۔
جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں نئے درخت بھی لگائے جائیں گے۔