پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم امداد باہمی جولائی کے پہلے ہفتہ کو منایا جائے گا

193

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم امداد باہمی (انٹرنیشنل ڈے آف کوآپریٹیوز) جولائی کے پہلے ہفتہ کو منایا جائے گا۔ یہ دن دنیا بھر میں ہر سال جولائی کے پہلے ہفتہ کے روز منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 1992میں کیا تھا اور اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں امداد باہمی بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے باہمی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور امداد کو فروغ دیا جا سکے۔ عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدنی کو امداد باہمی کی اہمیت اور فوائد سے روشناس کرایا جا سکے۔