پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچائو کا عالمی دن منگل کو منایا گیا۔ نمونیا کی بیماری سے بچائو کا دن منانے کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے اور دنیا بھر کی عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ نمونیا …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچائو کا عالمی دن منگل کو منایا گیا۔ نمونیا کی بیماری سے بچائو کا دن منانے کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے اور دنیا بھر کی عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ نمونیا کی بیماری کے خلاف اقدامات کر سکیں۔ پاکستان میں ہر سال 71 ہزار بچے نمونیا کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ نمونیا کی بیماری سے دنیا بھر میں ہر سال 2 ملین بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ چھٹے عالمی نمونیا ڈے کا تھیم عالمی سطح پر نمونیا سے بچائو ہے۔ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیا ہے۔گزشتہ سال ای پی آئی میں نمونیا سے بچائو کی ویکسین شامل ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری آئی لیکن نمونیا سے متعلق سرکاری ڈیٹا نہ ہونے سے اس کے خلاف مہم متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق نمونیا کے مریض کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنے کے بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو جان بچانا آسان ہے۔